انکم ٹیکس ریٹرن 2026: اہم معلومات اور ضروری دستاویزات کی فہرست

 



السلام علیکم!

اگر آپ ٹیکس دہندہ ہیں یا اس سال نیا فائلر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ معلومات آپ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ایف بی آر (FBR) نے اس بار انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں اور فارم کو پہلے سے زیادہ تفصیلی بنا دیا ہے۔ اب ریٹرن فائل کرتے وقت بہت سی اضافی معلومات فراہم کرنا لازمی ہو چکا ہے۔

 خبردار! وقت پر ریٹرن فائل نہ کرنے کا نقصان

وقت پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے یا تاخیر کرنے کی صورت میں ایف بی آر کی جانب سے 25,000 روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جرمانہ نئے فائلر بننے والوں اور پرانے ٹیکس دہندگان دونوں پر لاگو ہو گا۔

اس لیے پریشانی اور جرمانے سے بچنے کے لیے وقت پر اپنے ٹیکس کے معاملات مکمل کریں۔

 انکم ٹیکس ریٹرن کے لیے ضروری کاغذات (Checklist)

 1. بزنس/کاروباری افراد کے لیے:

  • بینک سٹیٹمنٹ: 01 جولائی 2025ء سے 30 جون 2026ء تک

  • بجلی کا بل: دکان یا کمرشل جگہ کا تازہ ترین بل

  • کاروباری پتہ: دکان کا مکمل پتہ یا لیٹر پیڈ (Letterhead)

  • موبائل ٹیکس سرٹیفکیٹ: تمام استعمال شدہ سمز (Jazz, Telenor, Ufone, Zong) کا سالانہ ٹیکس سرٹیفکیٹ

  • پراپرٹی کی تفصیلات: گھریلو اور زرعی پراپرٹی کا سالِ خرید، پرانی اور موجودہ مالیت

  • پراپرٹی خرید و فروخت: سال کے دوران خریدی یا بیچی گئی پراپرٹی کی رجسٹری (اگر ہو)

  • گاڑی / موٹر سائیکل: نمبر، ماڈل اور موجودہ مالیت

  • دیگر ادا شدہ ٹیکس: سال کے دوران ادا کیا گیا کوئی بھی ٹیکس (مثلاً ایگری ٹیکس وغیرہ)

 2. سرکاری و نجی ملازمین (Salaried Class) کے لیے:

  • سیلری سلپ (Salary Slip): مالیاتی سال (جولائی 2025ء تا جون 2026ء) کی پے سلپ یا سالانہ سیلری سرٹیفکیٹ (جس میں کٹا ہوا ٹیکس واضح ہو)

  • بینک سٹیٹمنٹ: 01 جولائی 2025ء سے 30 جون 2026ء تک

  • موبائل ٹیکس سرٹیفکیٹ: تمام موبائل نیٹ ورکس کا سالانہ ٹیکس سرٹیفکیٹ

  • دیگر اثاثہ جات: گاڑی، موٹر سائیکل، یا پراپرٹی کی تفصیلات

رانا محمد عاطف خاں (ایڈووکیٹ انکم ٹیکس)

0330-4948428